محمد فاروق رحمانی اور دیگر لیڈروں کا خطاب
بانڈی پورہ 14دسمبر 2015 (پر یس ریلیز)
آج کشمیر میں جہاد آزادی کے صف اول کے معروف کمانڈر اور سیاسی لیڈر عبد الخالق گنائی(جمال افغانی) شہید کے22ویں یوم شہادت پر ایک سمینار میں ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ شہید وطن جما ل افغانی کو آج سے 22سال پہلے بھارتی افواج نے شمالی کشمیر میں گرفتار کرکے دوران حراست شہید کر دیا تھا ۔ان کی شہادت کے بعدپورے کشمیر میں کئی روز تک کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا ۔ بانڈی پورہ جو ان کا آبائی علاقہ ہے وہاں آج ایک بڑا سمینار ہوا جس سے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین نے ٹیلیفون پر خطاب کیا ۔ شہید جمال افغانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جہاد آزادی کشمیر کے سرخیل تھے اور انہوں نے اپنی نوجوانی کا زمانہ جدوجہد آزادی میں کما ل اخلاص اور بے لوث کو ششوں سے صرف کیا ۔انہوں نے جدوجہد کے نقوش باقی چھوڑے ان پر عمل کر نا ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔