اسلام آباد 18اپریل/: جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے صدر پاکستان
آصف علی زرداری کے آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے
مشترکہ اجلاس سے خطاب اورحریت رہنماؤں کیساتھ ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ صدر پاکستان کے دورہ مظفر آباد اور قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب نے کشمیری عوام کے اس یقین کو مزید پختہ کر دیا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں انکی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر آصف علی زرداری کایہ خطاب جس میں انہوں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا عادہ کیا، پاکستان کی مستقبل کی حکومت کیلئے رہنمائی کا کام دے گااور آزاد کشمیر کی حکومت اسی کے مطابق اپنی سیاسی اور آئینی سرگرمیاں تشکیل دے گی۔
No comments:
Post a Comment