Thursday, October 1, 2015

جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کا خیر مقدم

سرینگر:آج یہاں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے ایک ہنگامی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی تقریر کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان نے کی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم پاکستان کی جموں و کشمیر سے متعلق امن تجاویز اور بھارتی منفی رویہ پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ محمد نوازشریف نے کشمیری عوام کی ترجمانی کی ہے ۔اور کشمیر کے حالات کی عکاسی کی ہے۔ اقوا م متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا فرض ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور وزیر اعظم پاکستان کی تجاویز کی روشنی میں بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کہیں اور بھارت سے یہ بھی کہا جائے کہ وہ کشمیر میں ظلم وجبر کا راج ختم کرے، فوجوں کا اِنخلا عمل میں لائے اور رائے شماری کے ذریعے سے کشمیر ی عوام کی سیاسی خواہشات معلوم کرے تاکہ ایشیا میں پیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔


No comments:

Post a Comment