اسلام آباد 11دسمبر :(ک گ )انسانی حقوق کے عا لمگیر اعلانیہ کی یاد میں کل اسلام آباد میں کل جماعتی حریت حریت کانفر نس ( گیلا نی) کے زیر اہتما م ایک سمینار کا انعقاد ہوا' جس کی صدارت فورم کے کنو ینر غلا م محمد صفی نے کی۔انہوں نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیریوں پر بھارت مظالم ڈھا کر آزادی کا راستہ روکنا چاہتا ہے'اسی لۓ اسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
سمینار میں ایک قرار داد منظور کی گئ جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عشروں سے انسانیت سوز صورت حال کی تحقیقات خصو صی طریقہ کار کے تحت کرائ جاۓ اور خطے میں کشیدگی کو ختم کرانے کے لۓ حق خود ارادیت کی قرار دادوں کو عملی جامہ پہنا یا جا ۓ۔ سمینار میں اہم شخصیات نے شرکت کی :۔ راجہ ظفرا لحق ' بیر سٹر ظفر اللہ 'عبد ا لر شید ترابی 'حامد میر' چو دھری طارق فاروق' شیخ تجمل اسلام' فرزانہ یعقوب' اطہر مسعود وانی 'عبداللہ گل' اور دیگر حضرات۔ سنیٹرراجہ ظفر الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد آزادی ایک عظیم اثاثہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا دو ٹوک موقف ہر فورم پر سامنے آ گیا ہے۔ اس